ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں محکمہ پولس کی جانب سے ٹرافک اصولوں کے متعلق عوامی بیداری پروگرام

بھٹکل میں محکمہ پولس کی جانب سے ٹرافک اصولوں کے متعلق عوامی بیداری پروگرام

Thu, 12 Sep 2019 21:39:17    S.O. News Service

بھٹکل:12؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ملک میں نئے ٹرافک اصولو ں کے نفاذ کے بعد عوامی برہمی کو دور کرنے کے لئے پولس محکمہ کی طرف سے ٹرافک نظام کے اصولوں اور جرمانے کے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے مختلف علاقوں میں  پروگرام کا انعقاد ہوا۔

شہر کے شمس الدین سرکل سے لے کر پرانے بس اسٹانڈ، ماری کٹہ علاقے تک ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کئے جانے والے جرمانے کے متعلق پولس اہلکاروں نے بیانر کی نمائش کی اور عوام سے ٹریفک اُصولوں کو خاطر میں لاتے ہوئے اور ہیلمٹ کے ساتھ بائک چلانے کی عوام کو تاکید کی۔عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل کے انچارج سرکل پولس انسپکٹر رام چندر نے  کہا کہ جو بھی ٹریفک اُصولوں کے خلاف گاڑی چلائے گا، اُن کے لئے نئے قانون کے تحت جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ ایس آئی ہنومنت کوڈ گونٹی و دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔


Share: